پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری اہلیہ ثناء جاوید کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے الحمداللہ لکھ کر قرآن کی آیت اور اس کا ترجمہ لکھا ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں بنایا‘۔
View this post on Instagram
قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا ہے شعیب اور ثناء کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی چند روز قبل ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ شعیب ملک نے پہلی شادی اپریل 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی اور ان کے درمیان دسمبر 2022 سے طلاق کی افواہیں زیرگردش تھیں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ایک 5 سال کا بیٹا بھی ہے۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں طلاق سے متعلق ایک اسٹوری لگائی تھی تاہم طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔




















