بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم اعلان کردیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں جنوری کے آخری ہفتے میں بارش کی نوید سنا دی۔
انہوں نے کہا کہ اس ہفتے میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھند کے بڑھنے سے فضائی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹے کو دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
اس کے علاوپ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہے گی جبکہ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض کہر پڑنے کا امکان ہے۔




















