Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردی کی شدت؛ اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

سردی کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کے اوقات کار میں31جنوری تک توسیع کردی ،پنجاب حکومت نے تمام پرائیویٹ و سرکاری اسکولوں کو پابند کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 31جنوری تک اسموگ اور شدید سردی کے پیش نظر ساڑھے 9بجے اسکول کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یکم فروری سے اسکول ریگولر ٹائمننگ پر کھلیں گے۔

یاد رہے اسکولوں میں 18 دسمبر سےیکم جنوری تک موسم سرماکی تعطیلات تھیں تاہم اسموگ اور سردی میں شدت کےباعث تعطیلات کو 9جنوری تک بڑھادیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں