مرتضیٰ سولنگی نےکہا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے نگراں حکومت پرعزم ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ، غیرجانبدار انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، عام انتخابات8فروری 2024کو ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کےحوالے سے نگراں حکومت پرعزم ہے، الیکشن کمیشن کی مالی،انتظامی ،سیکیورٹی ضروریات پوری کریں گے۔
مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا کہ لیول پلیئگ فیلڈ کی شکایت ہر ایک کو ہے، پی پی کو پنجاب اور ن لیگ کو سندھ میں لیول پلیئگ فیلڈ کی شکایت ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت سے امتیازی سلوک نہیں ہو رہا ، امید ہے انتخابات سیاسی استحکام کا باعث بنیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہو چکی،انکی سزا ختم نہیں ہوئی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پرسنگین الزامات عائد ہیں۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ کوئی ملک سنگین جرائم میں ملوث شخص تک میڈیا کو رسائی فراہم نہیں کرتا، نگراں حکومت آئین کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائےگی۔



















