Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثناء جاوید نے شادی پر کتنی مالیت کا لباس پہنا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرلی۔

اداکارہ اور دلہن ثنا جاوید نے شادی کے موقع پر کتنی مالیت کا لباس زیب تن کیا تھا؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ثناء جاوید نے شادی کی اس یادگار تقریب میں نامور پاکستانی ڈیزائنر حسین ریحار کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

شعیب ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ  ان کی اہلیہ ثناء جاوید نے شادی کے موقع پر انگوری اور ہلکے گلابی امتزاج کے یہ قیمتی لباسزیب تن کیا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چُکی ہے اور  قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی جبکہ سابق کپتان کے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔

شادی کی تصاویر دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)