سینیئر اداکار ساجد حسن نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی نے اداکار ساجد حسن کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار ساجد حسن کا کہنا تھا اس وقت ہمیں انتشار اور تقسیم کی بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ میری اتنی عمر ہوگئی ہے کہ مجھے لگا اب ملک اور عوام کی خدمت کرنی چاہیے، اب یہ میری پارٹی پر ہے کہ وہ مجھ سے کس طرح کام لیتے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساجد حسن کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ساجد حسن شوبز اور صنعتی انڈسٹری میں الگ مقام رکھتے ہیں۔
شوبز کی معروف شخصیت ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل, صوبائی صدر محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی پرچم مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا، استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی جونیجو، سید علی حسین نقوی، رضوان خان، مسرت شاہ اور دیگر بھی موجود.#IPP #IPPSindh… pic.twitter.com/xWxzZRwtYH
— Istehkam-E-Pakistan Party – Sindh Chapter (@IPPSindh) January 21, 2024
انہوں نے کہا کہ ہم سب کا نظریہ ایک ہی ہے اور وہ ہے اس ملک کی بہتری ، لہذا ہم ماضی کو لے کر چلیں گے تو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ضروری ہے کہ ماضی کو دفن کرکے آگے بڑھا جائے۔
اس موقع پر تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی جونیجو، سید علی حسین نقوی، رضوان خان، مسرت شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔















