Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف آج مانسہرہ میں عظیم الشان جلسے خطاب کریں گے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف آج مانسہرہ میں عظیم الشان جلسے خطاب کریں گے۔

رہبنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد جناب محمد نواز شریف آج مانسہرہ جائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے پیغام میں لکھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ہزارہ کے غیور اور ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کے عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کے میزبان پارٹی راہنما کیپٹن صفدر اور سردار یوسف ہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف صاحبہ بھی قائد کے ہمراہ ہوں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ قائد محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے اپنے وژن پر بات کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز جاتی امرا سے مانسہرہ کے لیے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں