Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیرقانونی سگریٹس کی تجارت کا حجم ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

غیر قانونی سگریٹس کی تجارت کا حجم ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ 10 سالوں میں پہلی بار غیر قانونی سیکٹر کا حجم قانونی سیکٹر سے بڑھ گیا ہے۔

پی ٹی سی کے مطابق مارکیٹ میں 51 ارب 40 کروڑ کی غیر قانونی سگریٹس فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کی وجہ سے قانونی سگریٹ انڈسٹری کا حجم کم ہو کر 29.6 ارب سگریٹ پر آ گیا ہے۔

پی ٹی سی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سگریٹ کے پیکٹس پر جعلی ٹیکس اسٹیمپ لگا کر فروخت کئے جانےلگے ہیں۔

جبکہ مقامی سگریٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس ابھی تک نافذ نہیں ہو سکا ہے۔

پی ٹی سی کے مطابق غیرمتوازن پالیسیوں اورغیر قانونی تجارت سے قانونی صنعت نقصان میں چلی گئی ہے۔

سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کو روکنے کے حوالے سے پی ٹی سی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی سگریٹ تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔

متعلقہ خبریں