Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جولائی سے دسمبر تک برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، گوہر اعجاز

گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جولائی سے دسمبر تک برآمدات میں 70 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے سرمایہ کاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ادارہ ترقی پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، امریکی ادارہ ترقی کے کردار کو سراہتے ہیں۔

 گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ملکی برآمدات میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے، گزشتہ چار ماہ میں برآمدات میں 1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور اگر اسی رفتار کو برقرار رکھیں تو برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 میں 374 ملین ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، درآمدات کم ہو رہی ہیں۔

گوہر اعجاز نے یہ بھی کہا کہ جولائی سے دسمبر تک برآمدات میں 70 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ، خلیجی ریاستوں ، افریقہ اور چین کے ساتھ تجارت کو کھولا جا رہا ہے۔

وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ غیر روایتی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے،25 بڑی کمپنیوں کی برآمدات 10 ارب ڈالرز ہیں، ارب ڈالرز کی برآمدات 100 بڑی کمپنیوں سے آرہی ہیں جبکہ اسمال میڈیم کمپنیوں پر توجہ دی جا رہی ہے، تمام صنعتوں کو آسانیاں سپورٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں