نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان اردن کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
نگران وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے پاکستان میں جمہوریہ اردن کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اوراردن کے درمیان تجارت اور اقتصادی شعبہ جات میں تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اوراقتصادی شعبہ جات میں تعلقات کوفروغ دینے سے اتفاق کیا۔
اس موقع پر نگران وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ اپنے تعلقات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اردن پاکستان کا دوست اور بردار ملک ہے۔



















