Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کراچی واٹر کارپوریشن دفتر کا دورہ

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی واٹر کارپوریشن دفتر کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے میئر کراچی، چیئرمین واٹر کارپوریشن مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفیر نے ہائیڈرنٹ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کا بھی دورہ کیا جس کے دوران انہیں سی ای او واٹر کارپوریشن صلاح الدین احمد نے تفصیلی بریفنگ دی۔

امریکی سفیر نے مستقبل میں واٹر کارپوریشن کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں