Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثانیہ مرزا کی کرکٹر محمد شامی سے شادی؟ حقیقت سامنے آگئی

کیا واقعی سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نامور بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی کرلی ہے؟ حقیقت سامنے آگئی۔

بھارتی سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد ان کی  بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

انسٹا گرام اور ایکس پر ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی دلہا دلہن کے روپ میں متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ، جنہیں کافی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایڈیٹ کرکے بنا یا گیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اب ان دونوں کو ایک ساتھ شادی کر لینی چاہیے کیونکہ ثانیہ مرزا کی طرح محمد شامی کو بھی ان کی اہلیہ نے دھوکہ دیا اور طلاق لے لی تھی۔

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بنائی گئی ان جعلی تصاویر کو دیکھنے کے بعد اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا کہ شائقین ان دونوں کھیلوں کے سپر اسٹارز کو ایک جوڑے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز انعم مرزا نے شعیب ملک کے ساتھ اپنی بڑی بہن اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

ثانیہ مرزا کی بہن، انعم نے اپنے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ ان کی بہن ( ثانیہ مرزا)  نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھا ہے،انہوں نے چند ماہ قبل ہی شعیب ملک سے علیحدگی اختیار کی۔

انہوں نے بتایاکہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کیلئے زندگی کے اس سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انعم  مرزا نے مزید کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک حساس دور ہے اور وہ مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کی ذاتی زندگی اور رازداری کا خیال رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہےکہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چُکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے خلع لی جبکہ سابق کپتان کے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔