اسلام آباد: پاک فضائیہ آئندہ ماہ سعودی عرب میں ہونے والی فضائی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2024 میں شرکت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق میزبان سعودی عرب کے ساتھ امریکہ، برطانیہ، فرانس، یونان، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی فضائی افواج بھی مشقوں میں شامل ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں برس ہونے والی مشقیں اسپیئرز آف وکٹری سیریز کی چوتھی مشقیں ہوں گی، مشقوں کا بنیادی مقصد شریک فضائی افواج کے باہمی اشتراک کار کو فروغ دینا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک وار فیئر اور فضائی دفاع کے نظام کے ساتھ تربیتی مشنز میں دفاعی و جارحانہ حکمت عملی میں مہارت کے حصول پر توجہ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ہونے والی مشقوں میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈرز اور ایف سیکسٹینز نے حصہ لیا تھا۔















