Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں دھند کا راج، سردی میں اضافہ

کراچی میں گزشتہ دنوں بارش ہونے کے بعد شہرکے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند پڑنے لگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حد نگاہ 3 کلو میٹر تک محدود ہوگئی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے سرد ہوا چل رہی ہے۔ ہواؤں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں