Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنگھاڑے کھانے کے یہ فوائد جان لیں

عام اس میوے یا پھل کو “سنگھاڑا” کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ پانی پھل سمیت اس کے متعدد نام ہیں۔

یہ سست رفتاری سے بہتے پانی میں اگتا ہے جس کی گہرائی پانچ میٹر تک ہوتی ہے اور اسے یورایشیاء اور افریقہ کے گرم درجہ حرارت والے حصوں میں ہی تلاش کیا جاسکتا ہے۔

لیکن کیا آپ سنگھاڑے کھانے کے حیران کُن فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

کیلوریز میں کم

سنگھارے نہ صرف کیلوریز میں کم ہوتے ہیں بلکہ ان میں فیٹس کی مقداربھی بہت کم ہوتی ہے۔

دوپہرکے کھانے میں ان کا استعمال انہیں انسانی صحت کیلئے بہت مفید بناتا ہے۔

اسٹریس کم کرے

اسٹریس میں مبتلا افراد کیلئے سنگھاڑے کو اپنی غذا میں شامل کرنا ایک بہترین انتخاب ہے۔

یہ وٹامن بی 6 سے بھرپور ہوتے ہیں جو تناؤ کم کرتے ہوئے مزاج کو بہترکرتے ہیں۔ یہ نیند کے ہارمونزکو متوازن کرتے ہوئے نیند کے معیار میں بہتری لاتے ہیں۔

جوائنڈس کو دور کرے

سنگھارا جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جوائنڈس کے مریض جسم سے پانی کی کمی کے سبب کمزور ہوجاتے ہیں۔

سنگھارے میں موجود پانی کی مقدار جوائنڈس کو سست کرنے اور صحت یابی کے عمل کو تیز کرنے میں بہت مفید ہوتی ہے۔

جلد کو چمکدار بنائے

اس پھل کا استعمال جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور رنگت کو بھی نکھارتا ہے۔ چونکہ یہ ایک اینٹی ایجنگ پھل ہے اس لیے یہ جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہوئے خون کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔

بدہضمی کا مؤثر علاج

چونکہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے یہ کھانے کو زیادہ مؤثر طریقے سے ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ فائبرکھانے کو بڑی آنت سے گزرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ بدہضمی اور ہاضمے کے دیگر مسائل کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔