Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیس سال سے کراچی میں کرائے پر رہنے والوں کو اسی اور ایک سوبیس گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ میں مختلف ہاؤسنگ سوسائٹی والوں سے بات کرلی ہے، پہلے مرحلے میں چھ سو کرائے داروں کو مفت پلاٹ دیں گے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ روزانہ کی طرح آج بھی جوہر کی مارکیٹوں کی دعوت پر میں آیا ہوں، جب مارکیٹ میں گیا ہوں عوام نے حیران کیا، عوام نے کہا22 سال ہوگئے مارکیٹ بنے آپ پہلے حکومتی نمائندے ہیں جنہوں نے خیریت دریافت کی۔ کہیں پانی نہیں، کہیں بجلی نہیں یہاں کی عوام اپنے خاندان کا روزگار بنا رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جوہر کی عوام نے اپنے صوبے کے گورنر سے مل کر خوشی کا اظہار کیا، بہت ساری مارکیٹوں میں آگ لگی کوئی پوچھنے نہیں آیا، میرا عوام سے یہ وعدہ ہے میں خود چل کر عوامی مسائل حل کروں گا۔ میرے صوبے کے نوجوان پریشان ہیں، پڑھے لکھے لوگ رائڈر بنے ہوئے ہیں، سولہ سال پڑھ کر بھی بےروزگاری ہے، حکومت کو چاہیے کہ ان کو روزگار دے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پر کام ہوگیا ہے، چیف منسٹر کا دستخط درکار ہے، ایک دستخط پر کراچی میں لوگ 10 لاکھ روپے کا مفت علاج کرانے کے مستحق ہو جائیں گے، اگر دستخط نہیں ہوا لوگ آخرت میں ان سے پوچھیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر چوری ہوگئی تو میں گورنر شپ سے استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، جس کی موٹر سائیکل چھن جائے گورنر ہاؤس اس کو فراہم کرے گی، پہلے مرحلے میں 17 سو موٹر سائیکل چوری ہونے والے متاثرین کو فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں