Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا

پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ملک بھر میں شیڈول عام انتخابات میں اقلیتی امیدواران قومی اسمبلی کی حتمی فہرست جاری  کر دی ہے۔

فہرست کے مطابق اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ ن نے دس اور پیپلزپارٹی کے سات امیدوار نامزد کیے ہیں۔ جے یوآئی کے پانچ، جماعت اسلامی کے چار امیدوار بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے تین اور تحریک لبیک پاکستان کے دو امیدوار میدان میں ہیں، آئی پی پی، جی ڈی اے، اے این پی ، ایم او ٹی پی، نیشنل پارٹی اور بی این پی کا بھی ایک ایک امیدوار دوڑ میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی نشان سے محروم ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا کوئی اقلیتی امیدوار فہرست میں شامل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں