استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے حکومت ہماری ہوگی، ایسے کام کرینگے کہ لوگ یاد رکھیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے لودھراں میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے بعد نئی حکومت بنے گی، ایسی حکومت قائم ہونی چاہئے جو 5 سال پورے کرے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دو تین سال چلنے والی حکومتیں کام نہیں کر سکتیں، انشاء اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے حکومت ہماری ہوگی، ایسے کام کرینگے کہ لوگ یاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال لودھراں اور پاکستان کو مثالی بنائیں گے، عوام نے موقع دیا تو لودھراں اور ملک کا چہرہ بدل دیں گے، لودھراں میں پہلے سے 5 گنا زیادہ کام کریں گے۔
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ اپنے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا ، اپنے بیٹے کو بھی کہا ہے کہ ہمیشہ لودھراں کے لوگوں کی خدمت کرنی ہے، لودھراں نے مجھے عزت دی، 40 ہزار کی لیڈ سے کامیاب کرایا۔



















