Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن کے جلسوں کا شیڈول سامنے آگیا

انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول سامنے آ گیا۔

نواز شریف 26 جنوری کو بورے والا میں جلسے سے خطاب کرے گے جبکہ مریم نواز 27 جنوری کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرے گی۔

27 جنوری کو نواز شریف راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرے گے جبکہ میاں نواز اور شہباز شریف 28 جنوری کو سیالکوٹ اور ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب کرے گے۔

29 جنوری کو شہباز شریف راجن پور میں جلسے سے خطاب کرے گے جبکہ نواز شریف 30 جنوری کو بہاولنگر میں جلسے سے خطاب کرے گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف یکم فروری کو سوات میں جلسے سے خطاب کرے گے ، نواز شریف 2 فروری کو فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرے گے جبکہ نواز شریف 5 فروری کو قصور اور گوجرانوالہ میں جلسوں سے خطاب کرے گے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم شہباز شریف 25 جنوری کو منڈی بہاؤالدین کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر ریلیوں سے خطاب کریں گے، صدر مسلم لیگ ن 27 جنوری کو راولپنڈی جبکہ 29 جنوری کو راجن پور جائیں گے۔

الیکشن مہم کے دوران شہبازشریف راجن پور کے علاقوں کا بھی دورہ اور مختلف مقامات پر خطاب کریں گے، سربراہ ن لیگ 30 جنوری کو لاہور میں رانا مشہود کے حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

الیکشن مہم کے سلسلے میں شہبازشریف 2 فروری کو ملتان روانہ ہوں گے، مسلم لیگ ن نے 2 فروری کو ملتان میں ہونے والے جلسے اور ریلی کیلئے شیڈول مکمل کر لیا ہے، ن لیگ کے صدر 3 فروری کو گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب اور مختلف علاقوں میں ریلیوں میں بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں