سراج الحق نے کہا ہے کہ صرف جماعت اسلامی کے پاس ترقی کا فارمولا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ خالی ہے اور کروڑوں افراد مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، قوم کو حالات بدلنے کے لیےاب آپشن بدلنا ہوگا
انہوں نے کہا کہ صرف جماعت اسلامی کے پاس ترقی کا فارمولا ہے، عوام ملک کو بدحال کرنے والی سیاسی پارٹیوں کو مسترد کردیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ 8فروری قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہے، نوجوان ملک کو بچانے کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ اور تشدد موجودہ انتشار اور تقسیم کی وجہ ہے، نفرتوں کا خاتمہ ممکن بناکر مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزیدکہا کہ حکمران پارٹیوں نے سیاسی و معاشرتی تقسیم بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا، آبادی اضافہ کے پیش نظر ملک کو 40سالہ معاشی منصوبہ کی ضرورت ہے۔



















