Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس ہوا جس میں 8 فروری کے انتخابات کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 8 فروری کے دن کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں مختلف حلقوں میں پارٹی کی سرگرمیوں پر مشاورت بھی ہوئی۔

اجلاس کو پولنگ ڈے پر پارٹی کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں رہنماﺅں نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری انتظامات پر قیادت کو بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر، پارٹی کی سینئر راہنما بیگم عشرت اشرف،پرویز رشید ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف ، الیکشن سیل کے چئیرمین اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ، طلال چوہدری ، ناصر بٹ سمیت آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے پارٹی رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔

متعلقہ خبریں