نامور امریکی کامک آرٹسٹ اور فیشن ڈیزائنر ‘نیفرتاری مون’ نے غزہ میں فلسطینیوں کے صبر و شکر سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ نیفرتاری مون نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ فلسطینی عوام کی ہمت اور ایمان نے انہیں اسلام کی طرف مائل کیا، اس کے علاوہ وہ اپنے شوہر کے مسلم پس منظر ، مذہب اور مقدس کتاب قرآن کے لیے اس کے احترام سے بھی متاثر تھی۔
View this post on Instagram
نیفرتاری مون نے فلسطینیوں کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو اس پر غور کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ کس طرح لوگ آخری سانس تک اپنے ایمان کو قائم رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔




















