Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آلو کے چپس کی کونسی قسم صحت کے لیے مضر ہے؟

آلو دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی ایک حیرت انگیز اور ورسٹائل سبزی ہے جس سے بہت سے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ یہ ایک نشاستہ دار سبزی ہے جس میں کئی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں۔

آلو وٹامنز، منرلز اور فائبر کا ایک بہترین  ذریعہ ہے، تاہم اس سے تیار چپس بچے اور بڑوں کی مرغوب ترین اسنیکس میں شمار کیے جاتے ہیں۔ آلو کے چپس دو طرح سے تیار کیے جاتے ہیں ان میں ایک طریقہ بیکڈ اور دوسرا فرائی کا ہے۔ مسوری کی ایک رجسٹرڈ غذائی ماہر نے بیکڈ اور تلے ہوئے چپس کے درمیان فرق کا جائزہ لیا ہے جس کے نتائج آپ کو حیران کر دیں گے۔

ماہر غذائیت گیبی میک فیرسن نے دونوں طرح کی چپس کی ایک جیسی مقدار میں موجود غذائی مواد کا تجزیہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کم چکنائی والے متبادل صحت مند ہیں یا نہیں۔

بیکڈ چپس حالیہ برسوں میں خاصی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں اور اسے تلی ہوئی چپس کا ایک صحت مند متبادل کہا جارہا ہے۔ اگرچہ تلے ہوئے آلو کے چپس میں زیادہ کیلوریز اور چکنائی ہوتی ہے، تاہم دونوں کے چپس کے درمیان زیادہ فرق نہیں ہے۔

تلی ہوئی چپس کے عام سنگل سرونگ بیگ میں 149 کیلوریز، 10 گرام کل چکنائی اور 1 گرام سیچوریٹڈ چکنائی ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں بیکڈ چپس میں 131 کیلوریز، 5 گرام چکنائی اور 0.7 گرام سیچوریٹڈ چکنائی ہوتی ہے۔

میک فیرسن نے کہا، بیکڈ چپس میں عام چپس کے مقابلے میں مجموعی طور پر کم چکنائی موجود ہوتی ہے اور یہ صرف کیلوریز میں قدرے کم ہوتے ہیں، تاہم بیکڈ چپس میں عام طور پر تلی ہوئی چپس کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔ ذائقہ اور اس کی ساخت کو بہتر بنانے کے لیے بیکڈ چپس میں مزید نشاستہ اور شکر شامل کی جاتی ہیں جو کاربوہائیڈریٹ میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

اس کے برعکس تلی ہوئی چپس میں وٹامنز اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو بیکڈ چپس میں نہیں ہوتے۔ میک فیرسن ے مزید کہا ہے جب صحت مند طریقے سے چپس کھانے کی بات آتی ہے اس میں سب سے اہم اس کی مقدار ہے تھوڑی مقدار میں دونوں طرح کی چپس سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ نتیجہ کے مطابق بیکڈ چپس عام چپس سے زیادہ صحت مند نہیں ہے ہیں لیکن دونوں کو قلیل مقدار کھائی جاسکتی ہے۔

بہت زیادہ آلو کو غذا میں شامل رکھنا، خاص طور پر ڈیپ فرائیڈ یا چکنائی اور نمک کے ساتھ کھانا بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے بہت زیادہ آلو کھانا، خاص طور پر تلے ہوئے یا زیادہ کیلوری والی ٹاپنگ جیسے مکھن اور کریم سے بھرپور وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔