Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت چین سرحدی جھڑپوں میں شدت؛ مودی حکومت تنقید کی زد میں آگئی

‘چین کے ہاتھوں سرحدی ناکامی مودی حکومت کی کمزور دفاعی حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے’

بھارت چین سرحدی جھڑپوں میں شدت کے پیش نظر مودی حکومت کی دفاعی پالیسی عالمی تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ چین کے سامنے بھارتی سرحدی فورس کی بے بسی کا اعتراف مودی حکومت کی دفاعی پالیسی پر کاری ضرب بن گیا۔

عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق چین کے ہاتھوں سرحدی ناکامی مودی حکومت کی کمزور دفاعی حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چینی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت نے سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی سیکیورٹی خامیوں کو نمایاں کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل بھی چین بھارت جھڑپوں میں 20 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت نے مودی کی جنگی صلاحیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے، بھارتی سیٹلائٹ تصاویر نے چین کے برتر تزویراتی کنٹرول اور متنازع علاقوں پر بھارتی ناکامی کی تصدیق کر دی۔

برطانوی خبر رساں ادارہ کے مطابق چینی افواج کی بھارتی سرحد میں کئی کلومیٹر تک کی  پیش قدمی اور خیموں کی تنصیب نے بھارتی فوج کی نااہلی کو بےنقاب کردیا۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق بھارت کے ہمسایہ ممالک سے بڑھتے تنازعات نے مودی حکومت کی علاقائی پالیسی اور دفاعی دعوؤں کا پول کھول دیا۔

متعلقہ خبریں