Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئی سیاسی جماعت سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا بڑا اعلان

نئی سیاسی جماعت سے متعلق سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتیں فیل ہو گئی ہیں، ان کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے، 35 سال سے ن لیگ سے منسلک رہا، پارٹی پالیسی سے اختلاف ہے جس پر علیحدہ ہوا ہوں، نواز شریف میرے قائد تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن چھوڑا ہے سیاست نہیں، یہ الیکشن بے مقصد ہو چکا ہے، الیکشن جتنے غیر متنازعہ ہونگے اتنا ہی بہتر ہے، کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ چلے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کے دوران نمائندوں کو طلب کر رہے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے کہ اس الیکشن کو غیر متنازعہ بنائیں، پچھلے 5 سال سے نیب کے چکر لگا رہے ہیں، نیب کو کہا کہ پنجاب کی کرپشن سے میرا کیا تعلق ہے۔ نیب اور اینٹی کرپشن سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کو ایک سانحہ سمجھتا ہوں۔ 9 مئی کہاں ہے، آج تو 9 فروری آنے کو ہے، ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لوں گا اور نہ ن لیگ کیخلاف الیکشن لڑوں گا ۔ الیکشن کے ماحول میں دباؤ کا اثر ہو گا۔

متعلقہ خبریں