Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، سیکریٹری خارجہ

سیکریٹری خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، اشوک کمار اور یوگیش کمار نامی شہریوں نے یہاں اپنے ایجنٹوں کو رقومات دے کر قتل کرائے جس کے ثبوت موجود ہیں۔

دفتر خارجہ میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو پاکستانی شہریوں کو انڈیا کی جانب سے قتل کیے جانے کے مصدقہ ثبوت موجود ہیں، قاتل کے انڈیا سے مصدقہ لنک ملے ہیں۔

سجاد قاضی نے کہا کہ بھارت پاکستانی خود مختاری اورسالمیت کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارتی ایجنٹ یوگیش کمارعرف محمد عمیرنے قتل کا سارا منصوبہ بنایا، شاہد لطیف کو مارنے کے لیے انڈین شہری یوگیش کمار نے یہاں مقامی قاتل کو ہائر کیا اور شاہد لطیف کو قتل کروایا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ لطیف کوسیالکوٹ میں مسجد کے باہرقتل کیا گیا اور دوسرا کیس محمد ریاض کا ہے جسے راولاکوٹ میں فجر کے وقت مسجد میں قتل کیا گیا، تفتیش سے پتا چلا کہ عبداللہ علی نامی کلر نے محمد ریاض کو قتل کیا جو کہ 8 ستمبر ہوا۔

سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ ہونا چاہیے، ہم فی الحال دومقدمات سامنے لارہے ہیں، بھارتی ایجنٹ سے متعلق ہمارے پاس ثبوت ہیں، سیکیورٹی فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جب کہ بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

سجاد قاضی کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر عمیر نے پانچ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم بنائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں عمیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، قاتل عمیر بارہ اکتوبر کو ملک سے باہر فرار ہو رہا تھا۔

متعلقہ خبریں