Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارا عزم ہے کہ ملک میں ہر بچہ پولیو سے محفوظ ہو ، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمارا عزم ہےکہ ملک میں ہر بچہ پولیو سے محفوظ ہو۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے صدر روٹری انٹرنیشنل کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں نگراں وزیراعظم کو پاکستان اسمارٹ ولیج پروگرام اور انسداد پولیو سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے روٹری انٹرنیشنل کی تعلیم و دیگر شعبوں کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ انسداد پولیو کے لئے عالمی برادری ، ترقیاتی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

 نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہےکہ ملک میں ہر بچہ پولیو سے محفوظ ہو، حکومت روٹری انٹرنیشنل کے پروگرامز میں ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔

متعلقہ خبریں