Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو قومی اسمبلی کے 266، پنجاب اسمبلی کی 297، سندھ اسمبلی کی 130، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 اور بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں کی حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی گئی ہے۔

ان نشستوں پر 8 فروری کو ملک بھر سے 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز آئندہ پانچ سال کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارے یا پولنگ اسٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں