محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی لہر سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
شہرقائد کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا، دن بھر بادل چھائے رہیں گے مگر بارش کے امکانات نہیں اور رات میں سرد ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک ہوائیں شمال مشرق سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑوں کی رونقیں بحال ہوگئیں، سوات کی وادی کالام اور مالم جبہ میں برفباری جاری ہے۔




















