Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت ملی تو قرضہ لینے والا نہیں قرضہ دینے والا ملک بنیں گے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو قرضہ لینے والا نہیں قرضہ دینے والا ملک بنیں گے۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہوگیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں ایک اور جنگ چاہتا ہے، ان کی بھلائی اسی میں ہےکہ کہیں نہ کہیں جنگ ہوتی رہے، امن کے سوائے ہمارے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان معاملے پر بھارت خوش ہوا، چین کا اس معاملے میں کردار بہت اہم ہے، بین الاقوامی طاقتیں ایک کمزور پاکستان چاہتی ہیں، سیاستدانوں کے پرانے وعدے کہاں گئے؟۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ منشور اور ان کے اعلانات پر کوئی یقین نہیں کرتا، عوام کو مزید مہنگائی، مزید دہشتگردی میں دھکیلا گیا ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ 76 سال بعد بھی ہمارے بچے اچھی تعلیم سے محروم ہیں، ہمارا منشور سچائی پر مبنی ہے،1200پی ایچ ڈی اسکالرز ہیں جنہوں نے منشور تیار کرنے میں ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں تلے ملک ترقی نہیں کرسکتا، معاشی اصلاحات لائیں گے جبکہ قرضہ لینے والا نہیں قرضہ دینے والا ملک بنیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ اللہ کے نظام پر یقین کرتے ہوئے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے، 8فروری کو قوم کی تقدید ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، سیاسی جماعتوں کو یکجا کرکے طویل المدت پلان دیں گے۔

متعلقہ خبریں