Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رابی پیرزادہ نے نئے کاروبار کا آغاز کردیا

اسلام کی خاطر شوبزانڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ  رابی پیرزادہ نے نئے کاروبار کا آغاز کردیا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اداکارہ نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے نئے کلاتھنک برینڈ ’حیا بائیرابی‘ لانچ کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آخرکار مجھے اب ’حیا بائیرابی‘کا پہلا آڈٹ مل گیا۔

رابی پیرزادہ نے کہاکہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں، میں ’حیا بائیرابی ‘کو پاکستان میں اعلیٰ ترین معیار کیساتھ کپڑوں کا بہترین برانڈ بنانے اور رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن میں کام کرنیوالی خواتین کی مدد کرنے کے لیے پر عزم ہوں۔