Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان حکومت کے ماتحت کام کرنے والے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے مراعاتی پیکج کا اعلان

بلوچستان حکومت کے ماتحت کام کرنے والے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے مراعاتی پیکج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نظرثانی شدہ مراعاتی پیکج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مراعاتی پیکج کے لیے درکار رقم وفاقی حکومت فراہم کرے گی اور نئے پیکج کا اطلاق بلوچستان میں تعینات پی اے ایس اور پی ایس پی افسران پر ہو گا۔

ادائیگی کا میکانزم بلوچستان حکومت کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے افسران کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے مساوی خصوصی بلوچستان الائونس دیا جائے گا، فیلڈ میں کام کرنے والے افسران کو بھی خصوصی بلوچستان الائونس ملے گا، فیلڈ افسران کو ایک ماہ کی تنخواہ کا ایک سو پچاس فیصد فیلڈ الائونس ملے گا، بلوچستان میں ایک سال کی سروس مکمل ہونے پر ایئر ٹکٹ کے پیسے نقد ادا کئے جائیں گے جس کی مونٹائزئشن دو بنیادی تنخواہوں کے مساوی ہو گی۔

اس پیکج کے بعد 2009 کا پیکج ختم ہو جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں