ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دوپہر کو کچھ دیر سونے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 30 منٹ تک قیلولہ کرنے سے کمر کی چوڑائی میں لگ بھگ ایک انچ کمی لانا ممکن ہے۔
تحقیق کے مطابق بیٹھ کر وقت گزارنے کی بجائے دوپہر کو سونے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
اس تحقیق میں 15 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی جسمانی سرگرمیوں کو ٹریکرز سے جانچا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ اوسطاً ہر فرد روزانہ 7.7 گھنٹے سو کر گزارتا ہے، 10.4 گھنٹے بیٹھ کر، 3 گھنٹے کھڑے رہ کر جبکہ باقی 3 گھنٹے دیگر طریقوں سے متحرک رہ کر گزارتا ہے۔
بعدازاں کمپیوٹر ماڈلز کے ذریعے تجزیہ کیا گیا کہ اگر بیٹھ کر گزارے جانے والے وقت میں سے 30 منٹ کو کسی اور سرگرمی میں تبدیل کر دیا جائے تو پھر کیا ہوتا ہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ بیٹھ کر گزارے جانے والے وقت میں سے 30 منٹ دوپہر کو سونے کے لیے مختص کرنے سے جسمانی وزن میں 0.43 فیصد کمی آتی ہے جبکہ کمر کی چوڑائی 0.7 انچ تک کم ہو جاتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند سے صحت کے لیے دیگر نقصان دہ عادات جیسے بے وقت کچھ کھانے سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے، جس سے بھی جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق بیٹھ کر گزارے جانے والے وقت میں کسی بھی طرح کی کمی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔




















