Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور بحرین کی مشترکہ مشقیں البدر ہشتم کا آغاز

پاکستان اور بحرین کی مشترکہ مشقوں البدر ہشتم کا آغاز ہوا جس میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈ کے دستے شریک ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحرین مشقیں قومی انسداد دہشتگردی مرکزپبی میں منعقد کی گئی، یہ پاکستان اور بحرین کی انسداد دہشت گردی کے شعبے میں سالانہ دو طرفہ مشق ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کے دستےحصہ لے رہے ہیں، پاک بحرین مشترکہ مشقیں البدر ہشتم 2 ہفتےجاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے سالانہ دوطرفہ مشقیں البدر منعقد کی جاتی ہیں، ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ البدر ہشتم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس مشق کا مقصد مشترکہ تعیناتی ،اشتراک کار سے عسکری تاریخی روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں