سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ ہمیشہ سے پنجاب تھا اور رہے گا۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال سابق چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی قیدیوں میں آتے ہیں، میری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔
آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب سے زیادہ آزاد امید وار پیپلزپارٹی میں آسکتے ہیں، بلاول نارمل سیاسی قیدیوں کی بات کررہا تھا، سزایافتہ کی نہیں۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اب ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، ہمارا ٹارگٹ ہمیشہ سے پنجاب تھا اور رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ہمیشہ سے لاڈلے رہے ہیں، کیا کبھی ہواکہ میاں صاحب لاڈلے نہ رہے ہوں اور جب میاں صاحب لاڈلے نہیں ہوتے تو اقتدارسے نکل جاتے ہیں۔
آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں کوجارحانہ رویے کی جانب مائل کیا گیا ، تحریک انصاف بد تمیزی کا ڈرامہ ہے، پی ٹی آئی اب صرف ایک سائیڈشو رہے گی۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نواز حامی ووٹ ہے ہی نہیں ،نواز مخالف ووٹ موجود ہے،اس مرتبہ تو ہم نے ہر صورت پنجاب میں بیٹھنا ہے۔



















