Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف کے دور میں لاہور پیرس سے زیادہ خوبصورت تھا، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے دور میں لاہور پیرس سے زیادہ خوبصورت تھا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو شیر کو مہر لگانی ہے،8 فروری کا سورج مسلم لیگ ن کا ہوگا نوازشریف کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں لاہور پیرس سے زیادہ خوبصورت تھا، موقع ملا تو لاہور کے ہر علاقے میں اسپورٹس کمپلیکس بنائیں گے جبکہ اقتدار میں آکر نوجوانوں کو وظیفہ دیں گے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس نہ گیس ہے نہ تیل ہے، ہمارا اثاثہ یہ قوم کے نوجوان ہیں، اپنے بچوں کو ہنر مند بنائیں گے۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کو مفت دوائیں مہیا کی جائیں گی جبکہ پورے پاکستان کے بچوں کولیپ ٹاپ دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل میں ہے ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی، لاہور کے ہر پارک میں نوجوانوں کے لیےای لائبریری بنائیں گے جبکہ لاہور کے بچوں کے لیے سوئمنگ پولز بھی بنا کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں