Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے پی میں بارشوں اور برفباری کاسلسلہ جاری رہنےکا امکان

خیبرپختوانخوا کے تمام اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبہ خیبرپختوانخوا کے تمام اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

بارشوں،برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانےکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی ہر قسم مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے نیا مراسلہ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے مراسلہ میں انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جبکہ سیاحوں کو بھی موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔

متعلقہ خبریں