پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر عام انتخابات سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی، معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔
جسٹس منصور نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایس کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔
جسٹس منصور نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے انہیں فیصلے کا فائدہ نہیں ہو گا، جسٹس جمال نے کہا کہ لگتا ہے حماد اظہر سرنڈر نہیں کرنا چاہتے۔ بعد ازاں وکیل نے عدالت سے اپیل واپس لے لی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے۔



















