Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا کسی کو اس لیے چھوڑ دیا جائے کہ وہ وزیراعظم کی بیوی ہے؟مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوں، کیا کسی کو اس لیے چھوڑدیا جائے کہ وہ وزیراعظم کی بیوی ہے؟ 

ظفر وال میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نوازنے کہا کہ شیر پر اتنی مہریں لگانا کہ کسی گھرمیں نوجوان بےروزگارنہ رہے، 8 فروری کو ملک بھر میں شیر کی دھاڑ سنائی دے گی۔

مریم نوازنے کہا کہ 8 فروری نوازشریف کی فتح کا دن ہوگا، یہاں سے شیر جیتے گا نارووال شکرگڑھ ریلوے کو بحال کرائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ تھاجسے شرپھیلانے کیلئے لایا گیا، کچھ لوگ کہہ رہے تھے مقدمے کا جلد بازی میں فیصلے کیاہے۔

چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن نے کہا کہ 2 سال سے دیکھ رہےہیں پولیس آتی تھی تو یہ حملے کرتے تھے، کبھی وہیل چیئرپربیٹھ گئے کبھی ٹانگ پر پلاسٹر لگا دیا، جب چوری کی ہو تو پھر ٹانگ پر پلاسٹر چڑھانا پڑتا ہے، آج بھی جتنا ریلیف انکو مل رہا ہے وہ ن لیگ نے آج تک نہیں دیکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف 200 پیشیوں میں عدالتوں میں پیش ہوئے، 5 ماہ سزائے موت کی چکی میں رہی، ایک دن رونا پیٹنا نہیں کیا، یہ ایک فتنہ تھا جسے ملک کو تباہ کرنے کیلئے لایاگیا، مجھے والد کا ساتھ دینے پرسزا ہوئی، بشریٰ بی بی پرہیروں کے سیٹ چوری کرکے بیچنے کا الزام ثابت ہوا۔

انھوں نے کہاا کہ جو ہمیں برداشت کرنا پڑا وہ کبھی انکو نہ سہنا پڑے، اڈیالہ میں مجھےوالد سے ملنے کی اجازت نہیں تھی، والد سے ملنے گئی تو ان کے سامنے مجھے گرفتار کیا گیا، نوازشریف کے خلاف سازش کی گئیں، ظلم کیا گیا، نوازشریف کے خلاف سازش کرنےوالے گھروں کو چلےگئے۔

مریم نوازنے اپنے خطاب میں کہا کہ آج میدان میں ایک لیڈر شیر کی طرح کھڑا ہے، یہ جو ہم دیکھ رہےہیں مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں، الزامات لگانے والوں کےالزام ان پر سچ ثابت ہوگئے۔ بشری بی بی کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوں، کیا کسی کو اس لیے چھوڑدیا جائے کہ وہ وزیراعظم کی بیوی ہے؟

انھوں نے مزید کہا کہ نارروال سےمتعلق باتیں سنی تھیں لیکن یہاں کبھی آنا نہیں ہوا، آج سمجھ آئی مجھے نارووال اور شکر گڑھ کیوں بلایا جارہا ہے، احسن اقبال کی وفاؤں کو سلام پیش کرتی ہوں، آج کا جلسہ اتنا بڑا ہے کہ اسٹیڈیم سے باہر چلا گیا۔

متعلقہ خبریں