Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری؛ نادرا کا بڑا اقدام

لاہور کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

نادرا کی جانب سے لاہور کے شہریوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید و ترمیم کیلئے 11 خصوصی کاؤنٹر قائم کر دئیے گئے ہیں۔

ساندہ روڈ، ایبٹ روڈ، پیکو روڈ اور جوہر ٹاؤن لاہور سمیت شیخوپورہ، ننکانہ، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور قصور اضلاع کے نادرا سینٹرز میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کی طرف سے اس خصوصی اقدام کی بدولت شہریوں کو سوموار سے جمعہ صبح 8:30 بجے سے 3:30 بجے تک کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے باآسانی اجراء کیلئے تمام خدمات ایک چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی معلومات اور رہنمائی کیلئے شہری نادرا ہیلپ لائن نمبر (051-111-786-100) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں