بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ روانہ کر دیا گیا، انہیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بنی گالہ کو بشریٰ بی بی کی منتقلی کے بعد سب جیل ڈکلیئر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو 14 سال قید، 787 ملین جرمانہ عائد کیا گیا۔



















