حکومت نے لمبی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ 6 سے 9 فروری تک تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور جامعات بند رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 9 بجے اسکولز کھولنے کی پابندی 3 فروری تک رہے گی۔
دوسری جانب سندھ بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پانچ فروری کو دس بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور جلسے منعقد کیے جاتے ہیں۔



















