Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ہر بندہ اپنا کردار ادا کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہےکہ پنجاب میں اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے لیے ہر بندہ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میو اسپتال ایمرجنسی پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ میو اسپتال ایمرجنسی اپ گریڈیشن پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے، میو ایمرجنسی پراجیکٹ جب شروع کیا تھا تو لوگ کا کہنا تھا کہ ایک سال سے زیادہ وقت لگے گا-

انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت نے اس پراجیکٹ کی اونرشپ لی تب ہی جلد مکمل ہوا ، آئی ڈیپ، سیکرٹری تعمیر و مواصلات اور چیف انجینیئر رات چار چار بجے تک میو اسپتال ایمرجنسی کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ میو اسپتال ایمرجنسی جیسی ٹائلز، ایسا ہی فلور اور لیبلنگ پورے پنجاب کے اسپتالوں میں نظر آئے گی، موک روم کی طرز پر تمام اسپتال اپ گریڈ کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سروسز اسپتال میں موک روم بنایا سچ پھر اسی طرز پر تمام اسپتال اپ گریڈ کیے، پنجاب میں اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے لیے ہر بندہ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہناتھا کہ ٹیم ورک کی وجہ سے میو اسپتال ایمرجنسی تین ماہ میں مکمل ہوئی، نیو اسپتال احمد جنسی پاکستان کی سب سے بڑی ایمرجنسی بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد میو اسپتال 250 بیڈز پر مشتمل ہے پہلے 175 بیڈز تھے، میو اسپتال میں پہلے 4 آپریشن تھیٹر تھے اب 9 آپریشن تھیٹرز ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ اسپتال ایمرجنسی اپگریڈیشن کے بعد بیسمنٹ سمیت 5 فلورز پر مشتمل ہے جو کہ سب تیار ہیں، الحمدللہ پنجاب میں پہلی بار ایچ ائی ایم ایس سسٹم نافذ کیا گیا ہے، ایچ ائی ایم ایس سسٹم میں مریض کا شناختی کارڈ نمبر سے سارا ریکارڈ مینٹین ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ ائی ایم ایس سسٹم میں درج ڈیٹا کی وجہ سے مریض اگر کسی اور اسپتال میں بھی شفٹ ہوتا ہے تو اسے فائل کی ضرورت نہیں، سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹر اور بہترین فرنیچر مہیا کیا گیا ہے، دعوا کر سکتا ہوں کہ اب میو اسپتال ایمرجنسی میں کسی بھی مریض کو پرائیویٹ اسپتال سے بہتر سہولتیں میسر ہوں گی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ میو اسپتال ایمرجنسی میں فائر آلارم، نرس کو کال کرنے سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، نیورو سرجری کی فسلیٹی کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے، سی ٹی سکین کی مشین 2017 سے بند تھی جسے فنکشنل کیا ہے، پنجاب میں انتہائی نگہداشت یونٹ کے ڈاکٹر نہیں تھے، میو اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کے ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے ہیں

محسن نقوی نے کہا کہ متوسط طبقے کا علاج مفت ہوگا اور صاحب استطاعت کے لیے پرائیویٹ کمرے بھی بنائے گے ہیں ، پرائیویٹ سیکٹر سے بہتر علاج میو اسپتال میں ملے گا جبکہ اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو تلقین ہے کہ اپ گریڈیشن کی اونرشپ لیں، تب ہی اسپتال اچھی حالت رے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو اگلے 6 ماہ میو اسپتال کو مین ٹین رکھے گا، آج نشتر ٹو اور ساوتھ سٹی کا افتتاح کرنے جا رے ہیں، وہاں بھی میو جیسی سہولیات ملیں گی-

متعلقہ خبریں