Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

8فروری کو بلوچستان میں تیر کی بارش ہوگی ،بلاول بھٹو

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ 8 فروری کو بلوچستان میں تیر کی بارش ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے کہتا ہوں تشدد کی سیاست نہ کریں ، آپ اپنی تحریکیں چلائیں،سیاست پرامن طریقے سے چلائیں، بھوک اور غربت کا مقابلہ کرنے کیلئے بھوک مٹاؤ پروگرام چلاؤں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کہتے ہیں ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا، انہوں نے لوڈشیڈنگ رائیونڈ کی ختم کی ہوگی پاکستان سے نہیں جبکہ خضدار میں آج بھی 12،12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ہم اپنی بجلی بنا کر عوام کو کم قیمت میں پہنچائیں گے، آپ کی آمدنی کو دگنا کرکے دکھاؤں گا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، خضدار میں بھی ہمارے امیدوار پر حملہ ہوا، ہمارا سر کٹ تو سکتا ہے لیکن کسی دہشتگرد کے سامنے جھک نہیں سکتا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرتے ، 8فروری کو بلوچستان میں تیر کی بارش ہوگی جبکہ دہشتگردوں کا سر پھر سے آٹھ رہا ہے میں پھر اسے کاٹ دوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ڈرتی نہیں ہے نہ جھکتی ہے، وہ جانتے ہیں ہم بلا تفریق خدمت کرتے ہیں، ہم اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کچھ قوتیں پیپلز پارٹی کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں ، وہ قوتیں نہیں چاہتی کہ پیپلزپارٹی بلوچستان میں حکومت بنائے۔

متعلقہ خبریں