Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹ کے امراض سے بچنے کے لیے اِن غذاؤں کا استعمال کریں

بیشتر افراد کو نظام ہاضمہ کے مسائل جیسے پیٹ پھولنے، پیٹ درد، گیس، ہیضہ اور قبض کا سامنا ہوتا ہے۔

تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پیٹ کے امراض سے بچنے کے لیے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔

دہی

دہی میں موجود بیکٹریا یا پرو بائیوٹیکس سے نظام ہاضمہ کو فائدہ ہوتا ہے۔

یہ بیکٹریا نظام ہاضمہ کے مختلف امراض جیسے ہیضہ اور قبض سے بچانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

Greek Yogurt Nutrition, Benefits, Risks and Side Effects - Dr. Axe

اس کے ساتھ ساتھ یہ بیکٹریا پیٹ پھولنے کے مسئلے سے بچانے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

سیب

سیب میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے انتہائی اہم غذائی جز ہے۔

غذائی فائبر ہمارا جسم ہضم نہیں کرپاتا اور وہ آنتوں میں پہنچ کر صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی غذا بنتا ہے اور ان کی نشوونما ہوتی ہے۔

Apples 101: Benefits, Weight Loss Potential, Side Effects, and More

اس سے قبض اور ہیضے جیسے مسائل بچنے میں مدد ملتی ہے جبکہ آنتوں کے انفیکشن اور ورم کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

سونف

سونف کے استعمال سے پیٹ پھولنے اور اضافی گیس سے نجات پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ سونف میں فائبر موجود ہوتا ہے جبکہ یہ جراثیم اور ورم کش بھی ہے جس سے بھی نظام ہاضمہ کو فائدہ ہوتا ہے اور قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔

سونف اور اس کے قہوے کے صحت سے متعلق طبی فوائد

اس مقصد کے لیے سونف کی چائے زیادہ مفید ہوتی ہے۔

پپیتا

پپیتا نظام ہاضمہ کے لیے بہترین پھل ہے۔

اس میں papain نامی ایک جز موجود ہوتا ہے جو پروٹین فائبر کے ٹکڑے کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جس سے پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

فرشتوں کا پھل' پپیتا بے شمار فوائد کا حامل - Health - Dawnnews

یہ غذائی جز قبض اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل سے ریلیف دلانے کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔

چقندر

چقندر فائبر کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

فائبر ہمارا جسم ہضم نہیں کرپاتا اور وہ براہ راست آنتوں میں پہنچ کر صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی غذا بنتا ہے، جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جبکہ قبض سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

چقندر کے صحت کے لیے یہ 6 فائدے جانتے ہیں؟ - Food - Dawnnews

ادرک

اگر بدہضمی یا پیٹ میں اضافی گیس جیسے مسائل سے پریشان رہتے ہیں تو ادرک سے ریلیف مل سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ادرک سے اضافی گیس یا پیٹ پھولنے کے مسئلے سے نجات پانے میں بھی مدد ملتی ہے جبکہ سینے میں جلن، متلی اور پیٹ میں تکلیف کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

Zingiber Officinale - Goodness of Ginger for Health & Hair – Traya

سبز پتوں والی سبزیاں

پالک جیسی سبز پتوں والی سبزیوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

فائبر سے قبض سے تحفظ یا اس سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے۔

سبز پتوں والی سبزیوں کے حیرت انگیز فوائد

ان سبزیوں میں میگنیشم کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے بھی قبض سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔

مچھلی

مچھلی اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

یہ فیٹی ایسڈز جسمانی ورم میں کمی لاتے ہیں جس سے آنتوں کی ورم کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تازہ اور اچھی مچھلی کی شناخت کیسے کریں؟ - Food - Dawnnews

اس کے ساتھ ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے استعمال سے نظام ہاضمہ کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

امرود

امرود کا ایک خاص جز فائبر ہے جو نظام ہاضمہ کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

ایک امرود سے دن بھر کے لیے درکار فائبر کی 12 فیصد مقدار حاصل ہوتی ہے جبکہ اس کے بیج جلاب جیسا اثر کرتے ہیں جس سے قبض سے نجات یا اس کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

ایک امرود کے لاتعداد فوائد - Food - Dawnnews