وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد چائے پینا شروع کردیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دن میں 1 سے زیادہ کپ چائے پینے والے افراد میں چائے نہ پینے والوں کے مقابلے میں موت کا خطرہ 9 سے 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے آپ کے ارتکاز کو بڑھاتے ہوئے کسی حد تک بلڈ شو گر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
اگر آپ کسی ذائقہ دار، لو کیلوریز ہاٹ ڈرنک جس میں کافی کے مقابلے میں کم کیفین ہو، کی تلاش میں ہیں تو ایسے میں چائے بہترین آپشن ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو دن میں ایک یا ایک سے زیادہ کپ چائے پیئں جبکہ یہ ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں بھی مددگار ہے۔
یہ نیند کے مسائل کے لئے بھی بہترین ہے، اگر آپ رات کو اکثر بستر پر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں تو سونے سے قبل ایک کپ چائے پینا عادت بنانے کی کوشش کریں۔
چائے پینے سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے اور بے خوابی کے عارضے کے شکار افراد کو ا س مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
خیال رہے کہ چائے پینے کا بہترین وقت صبح ناشتے یا لنچ کے ایک گھنٹہ بعد یا شام کو اسنیکس کے ساتھ پینا ہے۔




















