سوشل میڈیا پر اکثر معروف شخصیات کی بچپن کی تصاویر وائرل ہوتی نظر آتی ہیں جس میں ان کی پہچان کرنا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔
اسی طرح سے معروف شخصیات سمیت معروف اداکاروں کی لک کی کچھ تصاویر بھی ایسی ہوتی ہیں جس میں انہیں پہچانا پانا مشکل ہوجاتا ہےاور حال ہی میں ایسی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی نظر آرہی ہے۔

اس تصویر میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات موجود ہیں جن کی پہچان کرنا سوشل میڈیا صارفین کے لئے خاصہ مشکل ہے لیکن تھوڑا غور کرنے پر ان کی شناخت کی جاسکتی ہے۔
دراصل یہ تصویر بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جو کہ ان کی آنے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ کے اختتام کے موقع پر لی گئی ہے۔
View this post on Instagram
اس تصویر میں اکشے کمار کے ساتھ اداکار ٹائیگر شروف بھی موجود ہیں جس میں دونوں اپنی ٹیم کے ساتھ بحیرہ مردار کی مٹی سے خود کو ڈھکا ہوا ہے
اس کے علاوہ اکشے کمار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ نظر آئے۔
View this post on Instagram
اکشے کمار ایک سال میں متعدد فلمیں کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن فی الحال وہ ٹائیگر شروف کے ساتھ اپنی آنے والی ایکشن فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔




















