Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، مولا فضل الرحمن

مولا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک پر مشکل وقت ہے، ملک میں قانون اس لئے بنائے جاتے ہیں کہ حقوق کا تحفظ ہو، قانون کا مقصد عوام کو دو وقت کی روٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے حیائی پھیلائی جارہی، یہی وجہ ہے کہ آج ملک پر عذاب مسلط ہیں جبکہ جمیعت یہی منشور رکھتی ہے کہ امن ہو روزگار ہو، جمیعت اخلاق کے دائرے میں سیاست کرتی ہے گالم گلوچ ہماری تہذیب نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا کہ میں سیاست برابری کے لوگوں سے کرتا ہوں اور ہماری سیاست قرآن و سنت کے مطابق ہے، ملک پر حکومت کرنے والوں کا ایجنڈا بے حیائی پھیلانی ہے، ملک میں ایک فتنہ آیا ہے جس کا مقابلہ کرنا جمیعت جانتی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،8 فروری کو عوام نے حق سچ کا ساتھ دینا ہے، ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے، ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو ملک کو تباہی کی طرف لے گئے۔

متعلقہ خبریں