Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ،3 کارکن زخمی

مغلزئی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی الیکشن دفتر پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 کارکنان زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے کارکنوں میں نصیب اللہ، ظہور احمد اور محمدرمضان  شامل ہیں۔

کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب دھماکہ

دوسری جانب کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب دھماکہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دھماکہ الیکشن کمیشن سندھ کی دیوار کے ساتھ ہوا جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آفس کے باہر ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے علاقے صدر میں واقع الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب پونے 8بجے دھماکہ ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آفس کے قریب پھٹنے والا بم دیسی ساختہ تھا، بارودی مواد500گرام اور ٹائمر ڈیوائس تھا، گاڑی صاف کرنے والے نوجوان نے شاپر دیکھا اور اٹھا کر فٹ پاتھ پر رکھ دیا جس کے تھوڑی دیر بعد دھماکا ہوا گیا، واقعہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش لگتا ہے، بارودی مواد میں بال بیرنگ یا نقصان پہنچانے والی کوئی چیز نہیں تھی۔

ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کا مزید کہنا ہے کہ جس شخص نے شاپنگ بیگ اٹھا کر رکھا اسےحراست میں لے لیا ہے جبکہ تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، دھماکے کے مقام کے اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں اور دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں