ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ ملک کے مسائل سے ہے سیاستدانوں سے نہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی الیکشن چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کے متعدد دعوؤں کا اطلاق سندھ میں پہلے ہی کرچکے ہیں، یہ حقیقت ہے کسی کواکثریت نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں جو وعدے کیے وہ پورے کیے، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، ہمارے منشور میں ملک کے تمام مسائل کا حل ہے، ہمارا مقابلہ ملک کے مسائل سے ہے سیاستدانوں سے نہیں۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں سولرپینل سے بجلی فراہم کی ہے، سولر پینل کا پھیلاؤ ملک بھر میں کرنا ہے، بلاول وزیراعظم بنیں گے تو اس کا فائدہ پورے ملک کو ملے گا اور بی آئی ایس پی کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں فیور نہیں ملا، لیول پلیئنگ فیلڈ سب جماعتوں کو میسر نہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد نہیں سمجھتے، آزاد امیدوار جیتیں گے تو رابطے کریں گے جبکہ آزاد امیدوار حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔



















